پہلے مرحلے میں 26 ہزار سے زائد خواتین نے عمرہ ادا کیا(فوٹو،سبق )
ادارہ امورحرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا پابندیوں کے بعد عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 10 لاکھ خواتین عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز باجماعت کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں شعبہ خواتین کی معاون سیکریٹری برائے ادارتی امور ڈاکٹر’کامیلیا محمد الدعدی ‘ نے کہا ہے کہ عمرہ پرعائد پابندی مرحلہ وار اٹھائی گئی، پہلے مرحلے میں 26 ہزار 209 خواتین نے عمرہ ادا کیا جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں عمرہ زائرخواتین کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار603 رہی۔
ڈاکٹر کامیلیا نے مزید کہا مسجد الحرام میں نماز باجماعت کی ادائیگی کےلیے 6 لاکھ 69 ہزار خواتین کی درخواست کو منظور کیا گیا۔
انکا کا مزید کہنا تھا کہ حرم مکی الشریف میں عمرہ کا تیسرا مرحلہ بھی انتہائی کامیاب رہا اس دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا تمام مراحل مقررہ ضوابط کے تحت بخیر و خوبی انجام دیئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ 2020 کے آخری ہفتے سے عمرہ پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ مسجد الحرام میں عام نمازیوں کےلیے بھی پابندی تھی۔
عمرہ اور مسجد الحرام میں پابندیاں مرحلہ وارطریقے سےاس وقت ختم کی گئی جب مملکت میں کورونا کی وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا۔
عمرہ اورمسجد الحرام میں نمازباجماعت کی ادائیگی کے لیے پرمٹ سسٹم جاری کیا گیا جس کےلیے ’اعتمرنا‘ ایپ لانچ کی گئی ۔