وہ مشروبات جو الزائمر اور ڈیمینشیا کے مرض سے بچاتے ہیں
فلاوونولز پر مشتمل غذا اور مشروبات انسانوں کو ڈیمینشیا اور الزائمر سے محفوظ رکھتے ہیں (فوٹو: سکائی نیوز عربیہ)
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ’فلاوونولز‘ پر مشتمل غذا اور مشروبات انسانوں کو ڈیمینشیا اور الزائمر کے مرض کے خطرے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
سکائی نیوز عربیہ نے نیوز میڈیکل ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلاوونول ایک ایسا اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو اپنے بہت سے صحت کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے، جیسے سورج کی روشنی کے خطرات کو کم کرنا، جلد کو بہتر بنانا اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو تحریک دینا۔
اس تحقیق میں 921 افراد شریک ہوئے جن کی اوسطا عمر 81 سال تھی ان میں ایسے افراد جنہوں نے اس مادہ سے بھرپور کھانا کھایا انھیں اگلے برسوں کے دوران ڈیمینشیا ہونے کا خطرہ کم رہا۔
تحقیق کے مطابق فلاوونولول کسی شخص کو 48 فیصد تک ڈیمنشیا سے بچانے کے قابل ہیں۔
بہت سے کھانے میں فلاوونولز ہوتے ہیں، جیسے ناشپاتی، زیتون کا تیل، ٹماٹر کا پیسٹ، چائے، پالک، کوکو اور ڈارک چاکلیٹ وغیرہ۔
یہ بات قابل غور ہے کہ ڈیمینشیا ایک سنڈروم ہے جو دماغ کی متعدد عوارض کی وجہ سے ہوسکتا ہے جو میموری، سوچ، طرز عمل اور روزمرہ کی سرگرمیوں کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ الزائمر کی بیماری ڈیمینشیا کی سب سے عام وجہ ہے۔