کینسر کے مرض سے بچنے کے لیے کیا چقندر کا جوس مفید؟
کینسر کے مرض سے بچنے کے لیے کیا چقندر کا جوس مفید؟
ہفتہ 12 دسمبر 2020 8:21
چقندر کینسر کے مرض سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ (فوٹو: پکسا بے)
ماہرین کے مطابق چقندر انسانی صحت کی حفاظت کے لیے ایک بہترین سبزی ہے، اس کے کھانے سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور کئی امراض سے حفاظت رہتی ہے۔
مصری ویب سائٹ "الاخبار الیوم " کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چقندر گردوں کے لیے مفید ہوتا ہے،اسی طرح یہ جگر میں بننے والی چربی اور زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
اس کے ساتھ سانس کی دشواری سے بچاؤ اور نظام انہضام کو درست رکھتا ہے۔
چقندر ان سبزیوں میں سے سمجھا جاتا ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ سے مالا مال ہوتی ہیں، یہ ہاضمے کو بہتر اور جسم سے چربی والا مواد زائل کرتا ہے۔ یہ خون کی گردش، جلد کی حفاظت ، آنکھوں میں موتیا بننے سے روکتا ہے، سانس کی دشواریوں سے بچاتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کینسر کے مرض سے بچنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے۔ اس لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اس کا روزانہ ایک کپ جوس کا پینا چاہیے۔
چقندر کا جوس خون کی کمی کو کم کرتا ہے اور اس میں بڑی مقدار میں آئرن کے ذریعے خون کے خلیوں کی تجدید کا کام کرتا ہے کیونکہ اس کا رس جو فلاونائڈز اور بیٹا کیروٹین سے مالا مال ہوتا ہے اور جسم میں جمع چربی کو نکالنے اور جگر کو صاف کرنے کے لیے معاون ہوتا ہے۔
چقندر کا جوس جسم کی استعداد کار کو بڑھا دیتا ہے ، ماہرین غذا مشورہ دیتے ہیں کہ اس کا روزانہ استعمال سستی اور کاہلی کو کم کرنے اور جسم کو متحرک رہنے کے لیے متحرک کرنا ہے ، اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ فٹ بال کے کھلاڑی اور دیگر افراد بیماریوں سے بچاؤکے لیے چقندر کا مشروب پیتے ہیں۔