Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: بلدیہ کی تفتیشی کارروائی، 5 گودام ’سیل‘

گوداموں میں فائرفائٹنگ سسٹم نصب کرنا لازمی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیش ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف اشیا کے 5 گوداموں کو ’سیل‘ کردیا۔
سیل کیے جانے والے گوداموں کے مالکان کو بلدیہ کے دفترطلب کرلیا گیاجہاں ان سے قانونی خلاف ورزیوں کے بارے میں باز پرس کی جائے گی۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ کے ڈائریکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے معمول کی کارروائی کے دوران خلاف ورزیاں نوٹ کی جن میں اہم ترین خلاف ورزی گودام کا لائسنس نہ ہونا بھی شامل ہے جس پر سخت ایکشن لیاجاتا ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ایک گودام میں سامان رکھنے کی جو الماریاں نصب کی گئی تھیں وہ انتہائی غیرمعیاری تھیں۔ سامان جس طرح اسٹور کیا گیا تھااس سے کوئی حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ تھا۔
واضح رہے بلدیہ کی جانب سے  گوداموں کے لیے مخصوص ضوابط مقرر کیے جاتے ہی جن پرعمل کرنا لازمی ہے ۔
گوداموں کےلیے لازمی ہے کہ انہیں ایسے علاقوں میں قائم کیا جائے جورہائشی علاقے نہ ہوں ، گوداموں کے لیے صنعتی علاقوں میں جگہیں مخصوص ہیں۔
بلدیہ اور شہری دفاع کی جانب سے گودام بنانے کےلیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کے مطابق ہرگودام میں آگ بجھانے والے سسٹم کی تنصیب لازمی ہے۔ فائر الارم اور سسٹم نہ ہونے پر گودام کو لائسنس جاری نہیں کیاجاتا۔
ایسے گوداموں پر جہاں حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے انہیں سیل کرکے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے

شیئر: