Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غلطیوں کے باعث دیوالیہ ہوئی، سہیل خان نے سہارا دیا‘

راکھی ساونت کے مطابق انہیں کام کے لیے کسی کو درخواست کرتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوتی (فوٹو: انڈیا ٹو ڈے)
بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب وہ کچھ غلط فیصلوں کی وجہ سے مالی طور پر مشکل میں پھنس گئیں اور سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے ان کو سہارا دیا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ مقبول ٹی وی شو ’بگ باس 14 ‘ میں آنے میں سہیل خان نے ان کی مدد کی۔
ایک انٹرویو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’سہیل بھائی نے میری بہت مدد کی۔ میں نے انہیں پیغام بھیجا کہ بھائی میں بگ باس میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے کام کے لیے کسی کو درخواست کرتے ہوئے شرم محسوس نہیں ہوتی، کیونکہ ایک مرتبہ امیتابھ بچن نے بھی لوگوں سے کام کی درخواست کی تھی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سہیل بھائی نے یہ پیغام سلمان خان تک پہنچایا ہوگا۔ مجھے پوری طرح یقین تو نہیں لیکن جس طرح چیزیں آگے بڑھیں اس سے یہی لگتا ہے اور میں نے سلمان سر اور سہیل بھائی کا شکریہ ادا کیا۔‘
راکھی ساونت نے کہا کہ ’سلمان سر نے بتایا کہ وہ بہت مصروف ہوتے ہیں اور سہیل خان آپ کی بہت قدر کرتے ہیں۔‘ 
بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی لیے میں نے سہیل بھائی سے درخواست کی اور میری خوش قسمتی ہے کہ انہوں نے مجھے ایک موقع دیا۔‘
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے وہ دیوالیہ ہوگئی تھیں اور اب وہ ’بگ باس‘ کے ذریعے بالی وڈ میں مزید کام حاصل کریں گی۔
راکھی ساونت کے علاوہ ’بگ باس 14 ‘ کے سیزن میں عرشی خان، وکاس گپتا اور کشمیرا شاہ بھی شامل ہیں۔

شیئر: