انڈیا اور پاکستان میں یکساں مقبول کپل شرما کی سنیچر کو شادی کی دوسری سالگرہ ہے تاہم وہ کام میں مصروف ہونے کے باعث سالگرہ تو نہیں منا سکے لیکن انہوں نے اپنی بیوی گنی چاتراتھ کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کپل شرما نے ڈریسنگ روم سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سوری بے بی، میں شادی کی سالگرہ پر کام کر رہا ہوں، گفٹ دینا ہے تو کمانا بھی تو پڑے گا۔ سالگرہ مبارک، شام کو ملیں گے۔‘
کپل شرما کے مداحوں اور دوستوں نے اس پوسٹ پر تبصرے کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’چھوٹے پھر سے ٹھیک ہو کر پریشان کرنے کا موقع ضرور دینا‘Node ID: 524261
-
قاہرہ فلم فیسٹول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ سعودی ایکٹر کے نامNode ID: 524291