ویکسین ٹرائلز میں 7700 افراد نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے کورونا وائراس کے لیے چین میں تیار کردہ سینوفارم کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک میں سینوفرم کے کلینیکل ٹرائلز کی کامیابی کے بعدبحرین میں اس کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔
کورونا ویکسین سے متعلق فیز III کے نتائج میں 86 فیصد افادیت کی شرح دیکھی گئی ہے۔ اس ویکسین کے لیے 42،299 رضاکاروں نے خدمات پیش کی تھیں۔
نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے چینی ساختہ ویکسین کے گذشتہ اعداد و شمار کا پوری طرح سے جائزہ لیا ہے جس میں ویکسین کی تیاری اور اس پر مکمل اعتماد شامل ہے۔
کورونا وائرس کے لیے تیار کردہ اس ویکسین کی منظوری سے قبل ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین سے مشورہ کیا ہے۔
قبل ازیں بحرین میں سینوفارم کی اس ویکسین کے فیز III ٹرائلز کی اجازت دی گئی تھی۔ ٹرائلز میں7 ہزار 700 افراد نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا۔
رضاکاروں پر گذشتہ ماہ اس ویکسین کے استعمال کے بعد یہ منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سینوفارم ویکسین کو کچھ ممالک میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کے لئے منظور کیا گیا ہے اور ویکسین تیار کرنے والی یہ کمپنی اب بھی 10 ممالک میں مرحلہ وارکلینیکل ٹرائلز لے رہی ہے۔
بحرین دنیا کا دوسرا ملک بن گیا جس نے فائزر اور بائیو ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے۔