مردوں کو سر کے بال ہفتے میں کتنی بار دھونے چاہییں؟
مردوں کو سر کے بال ہفتے میں کتنی بار دھونے چاہییں؟
منگل 15 دسمبر 2020 6:13
بہت سے مرد اس الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ انہیں ہفتے میں کتنی بار اپنے بالوں کو دھونے کی ضرورت ہوتی ہے؟
’سائنس الرٹ‘ ویب سائٹ کے مطابق ہر شخص کی جلد میں روغن یا چکناہٹ کی نمود و پیداوار کی مدت ان کے ہارمونز اور جین کی بنیاد پر ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ دو یا تین دن بھی بال دھوئے بغیر گزارا کر سکتے ہیں۔
جبکہ کچھ لوگوں کی سر کی جلد اتنی چکنی ہوتی ہے کہ انہیں روزانہ شیمپو کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
جلدی امراض کی ماہر ڈاکٹر باراڈی میرمیرانی کے مطابق بلوغت کے بعد سر کی جلد میں روغن پیدا کرنے والے ہارمونز میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کے بالوں میں چکناہٹ پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر میرمیرانی نے مزید بتایا کہ ہر شخص کے بالوں کی ساخت قدرتی طور پر دوسرے سے مختلف ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود روزانہ بال دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ روزانہ شیمپو کا استعمال فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
بوسٹن میڈیکل سنٹر کے ماہر لِن گولڈ برگ کے مطابق بال ہفتے میں کتنی بار دھونا چاہیں، اس کا تعین کرنے کے لیے تین بنیادی چیزوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
جلدکیقسم
اگر سر کی جلد زیادہ روغن یا چکناہٹ پیدا نہیں کرتی ہے تو ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ بال دھونا کافی ہے۔ اور اگر سر کی جلد روغنی ہے اور بال جلدی میلے اور چکنے لگنا شروع ہو جاتے ہیں تو بھی ہفتے میں دو سے زیادہ مرتبہ بال نہیں دھونے چاہیں۔
بالوںکی ساخت
بالوں کی ساخت اور ان کی لمبائی بھی جلد میں چکناہٹ کے پھیلاؤ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر بال روکھے اور سخت ہیں تو ہفتے میں ایک مرتبہ دھونا کافی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس نرم و ملائم بالوں کو ہفتے میں دو بار دھویا جا سکتا ہے۔
بالوں کا گرنا
ڈاکٹر میرمیرانی کے مطابق اگر بال دھوتے ہوئے یا کنگھی کرنے کے دوران گرتے ہیں تو ہفتے میں ایک بار دھونا کافی ہوگا۔