Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وادی ابھا‘ کے لیے ترقیاتی منصوبہ مرتب

تفریحی مقامات کو جدید خطوط پر منظم کیاجائے گا۔ فوٹو اخبار 24
عسیر ریجن میں وادی ابھا کوسیاحتی مقام بنانے کے لیے جامع منصوبہ مرتب کیا گیا ہے۔ ریجن کے تفریحی مقامات کو جدید خطوط پر منظم کیاجائے گا۔ 
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق میئرعسیر ڈاکٹر ولید الحمیدی نے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا اور اس امرکی یقین دہانی کی کہ منصوبے کو مقررہ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔ 
میئر نے مزید کہا کہ گورنر عسیر ریجن بذات خود علاقے کے ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ 
ریجن کے اہم مقامات کو جدید ترین خطوط پر تعمیر کرنے سے علاقے کا نقشہ ہی بدل جائے گا جس سے ریجن کی سیاحت کو بھی غیر معمولی فروغ ملے گا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: