عسیر ریجن میں برفباری سے علاقے پر سفید چادر تن گئی
عسیر.... عسیر ریجن کے قصبے بیحان کے مرکز بللحمر میں گزشتہ روز ہونے والی برف باری سے علاقے کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا ۔ ابھا کے شمالی علاقو ں میں بھی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جبکہ طائف کمشنری کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار جبکہ کچھ قصبوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ۔ جنوبی طائف میں شدید ژالہ باری سے پہاڑی سلسلے برف کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ عسیر ریجن میں ہونے والی معمولی برف باری سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ۔ معروف فوٹو گرافر رشود الحارثی نے عسیر ریجن کے مرکز بللحمر میں ہونے والی برف باری کے فضائی مناظر کی عکس بندی کی جو سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہو رہی ہے ۔