دبئی میں بننے والی ’میجسٹی 140 یاٹ‘ بہترین کشتی قرار
گلف کرافٹ کے سٹوڈیو کے ذریعے دبئی میں تیار کردہ ’میجسٹی 140 یاٹ‘ کو جنوبی فلوریڈا میں بوٹنگ شو کے 60 ویں ایڈیشن میں بہترین کشتی قرار دے دی گئی۔
الرجل کے مطابق اس لگژری کشتی کی لمبائی 43 میٹر (140 فٹ) ہے۔
اس کی بیرونی سطح سے ہوا کے جھونکے آتے ہیں جب کہ اس میں متعدد تفریحی خصوصیات ہیں۔
ساحل سمندر پر کلب کے ساتھ موجود یاٹ کے ڈیک سے ایک فوارہ بھی بہتا ہے۔
ڈیزائنر نے زیادہ روشنی اور جگہ کو بڑا دکھانے کے لیے مرکزی ڈیک پروسیع پینارامک ونڈوز بھی بنائی ہیں۔
میجسٹی 140 یاٹ کے دو ڈیزل انجنوں میں سے ہر ایک 2600ہارس پاور کا ہے۔