قطر نے ساری کشتیاں جلادیں، بحرین
منامہ۔۔۔ بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد آل خلیفہ نے بتایا ہے کہ آئندہ اتوار کو ریاض میں خلیجی سربراہ کانفرنس منعقد ہوگی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے طلب کی ہے۔ ایجنڈے پر متعدد موضوعات ہونگے۔ سب سے اہم جی سی سی ممالک کے درمیان اسٹراٹیجک عسکری تعاون ہوگا۔ اس حوالے سے متعدد فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ شیخ خالد نے الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ قطری بحران ناقابل واپسی نقطہ تک پہنچ چکا ہے۔ معاملہ کافی دور چلا گیا ہے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہواتھا۔ قطر نے ایران جیسے خطے کے دشمنوں سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ قطر نے تمام کشتیاں جلا دی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ قطر جی سی سی کا ممبر اب بھی ہے۔ اس نے الجزیرہ شیلڈ کے بجائے غیر ملکی افواج سے مدد لی ہے جو بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ انہوں نے اُن خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو جلد ہی بحرین کا دورہ کرنے والے ہیں۔