Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انڈیا کا ریکارڈ، 36 رنز پر ساری ٹیم آؤٹ

انڈین ٹیم کو پہلی اننگز میں 53 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی (فوٹو:اے ایف پی)
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انڈیا کی پوری ٹیم ملکی تاریخ کے کم ترین سکور پر پویلین لوٹ گئی اور تمام کھلاڑی مل کر صرف 36 رنز ہی بنا پائے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سنیچر کو آسٹریلین بولروں نے کسی بھی انڈین بلے باز دو ہندسوں تک نہ پہنچنے دیا۔
اس میچ کی پہلی اننگز میں انڈیا نے 244 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی 191 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انڈین ٹیم کو پہلی اننگز میں 53 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی جبکہ اس کے بعد کے کھیل میں انڈیا کے کھلاڑیوں نے بغیر کسی نقصان کے نو رنز بنائے جس کے بعد برتری 62 سکور کی ہو گئی۔
ایسا لگ رہا تھا کہ انڈیا میچ کو جیت کی طرف لے جا سکتا ہے لیکن اس سے اگلا یعنی تیسرا روز انڈیا کے لیے بہت بدقسمت ثابت ہوا اور وکٹیں یوں گرنا شروع ہوئیں کہ لگاتار کھلاڑی پویلین سے گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے پویلین لوٹتے رہے۔
اس دوران پوری ٹیم صرف 122 گیندوں کا ہی سامنا کر سکی اور صرف 27 رنز ہی بنا سکے جبکہ پچھلے روز کے نو رنز ملا کر مجموعی سکور 36 رنز رہا۔
انڈیا کی جانب سے  سب سے زیادہ سکور نو تھا جو اوپنر مائینک اگروال نے بنایا۔
یہ انڈیا کی ٹیسٹ کرکٹ کا کم ترین سکور ہے، اس سے قبل 42 تھا جو انگلینڈ کے خلاف تھا اس وقت بھی کھلاڑی انگلش بولروں کے سامنے نہ ٹک پائے تھے۔

شیئر: