Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیکرز کا نیا طریقہ، سعودی پوسٹ کے نام سے ای میلز

بھیجی جانے والی ای میلز انگلش اور عربی میں ہوتی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی پوسٹ کا کہنا ہے کہ لوگ جعلی ای میلز سے خبردار رہیں۔ پوسٹ آفس کے ’مونوگرام‘ کو استعمال کرتے ہوئے بھیجی جانے والی ای میل زسے پوسٹ آفس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے سعودی پوسٹ آفس کی جانب سے جاری انتباہی نوٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ ’سعودی پوسٹ آفس کے مونوگرام پر مبنی جعلی ای میل بعض لوگوں کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’آپ کا پارسل پوسٹ آفس میں پہنچ گیا ہے، آپ کی جانب سے وصولی کی یقین دہانی درکار ہے۔‘
پوسٹ آفس کی جانب سے جعلی ای میلز کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ جعل سازوں کی جانب سے بھیجی جانے والی میل میں مونوگرام پوسٹ آفس کا ہی استعمال کیا گیا ہے جبکہ عبارت عربی اور انگلش میں تحریر کی گئی ہے ساتھ ہی ایک لنک بھی دیا گیا ہے جسے اوپن کرنے کا کہا جاتا ہے۔
پوسٹ آفس نے اس حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی ای میل سے پوسٹ آفس کا کوئی تعلق نہیں جو بھی ایسی ای میل دیکھے اسے فوری طور پرڈیلیٹ کردے۔
واضح رہے کہ اس قسم کی ای میلز میں وائرس ہوتا ہے جیسے ہی کوئی دیے گئے لنک کو ’کلک ‘ کرتا ہے وائرس فوری طور پر اپنا کام شروع کردیتا ہے اور سسٹم کو ہیک کر لیتا ہے اس لیے غیر معروف ای میلز کو کبھی نہ کھولیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: