Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام سرکاری دستاویزات سعودی پوسٹ سے بھیجی جائیں

ریاض۔۔۔ تمام سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سرکاری دستاویزات کوریئر کمپنیوں کے ذریعے نہ بھیجی جائیں ۔ تمام سرکاری ادارے ایک دوسرے کے ساتھ خط و کتابت اور دستاویزات کے تبادلے کیلئے صرف اور صرف سعودی پوسٹ کا استعمال کریں۔ وزیر خزانہ محمد الجدان نے مکتوب روانہ کرکے تمام سرکاری اداروں کو اس نئی ہدایت سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام سرکاری دستاویزات کا تبادلہ سعودی پوسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ 
 

شیئر: