Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پوسٹ کی فری فون سروس شروع

  منگل سے یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی پوسٹ نے صارفین کی سہولت کے لیے فری فون سروس کا رابطہ نمبر 19992 جاری کیا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ صارفین کو استفسارات کے جواب اور اعتراضات سے متعلق تسلی بخش معلومات فراہم کرنے کے لیے مفت فون نمبر جاری کیا جائے۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی پوسٹ نے بیان میں کہا کہ منگل 11 اگست 2020 سے صارفین کو مشترکہ مفت فون نمبر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

مختلف سروسز ’بریدی آن لائن‘ ویب سائٹ پر بھی مہیا ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی پوسٹ نے اس سے قبل صارفین کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے مثلاً 52 خدمات پر مشتمل ایپلی کیشن جاری کی گئی جسے سمارٹ فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اس کی بدولت صارفین یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ ان کا پارسل کہاں پہنچا، کب وصول کیا گیا اور کس نے وصول کیا- اسے نیشنل ایڈریس سے بھی مربوط کردیا گیا ہے۔
سعودی پوسٹ کا کہنا ہے کہ مختلف سروسز ’بریدی آن لائن‘ ویب سائٹ پر بھی مہیا ہیں- صارفین ٹوئٹر اکاؤنٹ saudipost_care@ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ رابطہ چینلز صارفین کے سوالات کے جواب اور مختلف معلومات کی فراہمی کے لیے دیے گئے ہیں۔  

شیئر: