Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی سینیئر وزیر شیخ نہیان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مبارکباد دینے اور نیک خواہشات پر اماراتی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
متحدہ عرب امارات کے سینیئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انھیں وزیر داخلہ بننے پر مبارک باد دی ہے۔
بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے شیخ رشید کی تعریف کرنے ہوئے کہا کہ ’آپ وزیر داخلہ بننے کے مستحق تھے۔‘ وزیر داخلہ شیخ رشید نے مبارکباد دینے اور نیک خواہشات پر اماراتی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
حال ہی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حکومتی سطح پر اعلی ٰرابطے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد طویل رخصت کے بعد پاکستان واپس آنے والاے اماراتی سفیر نے بھی گزشتہ روزہ وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ورک ویزہ کے حوالے سے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ امارات کی جانب سے پاکستان سمیت بارہ ممالک پر ورک ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اماراتی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ پابندی عارضی اور کورونا کی وجہ سے ہے۔
 

شیئر: