Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سفیر کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔
 پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی جبکہ شیخ رشید نے خادمین حرمین شریفین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیئر: