Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو بھائیوں کے قاتل کا سرقلم کردیا گیا 

قتل ثابت ہونے پر قصاص کے احکامات صادر کردیئے گئے۔  (فوٹو سبق)
وزارت داخلہ سے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے 2 افراد کے قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد کرادیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الجوف ریجن کی کمشنری القریات میں سعودی ’علی بن حسین العنزی‘ نے  2 سگے بھائیوں ’نافع اور نواف ‘ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ 
مقتولین بھی سعودی تھے جو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ 
مقتولین کے ورثا نے خون بہا لینے سے انکار کردیا جس پر عدالت نے قتل ثابت ہونے پر قصاص کے احکامات صادر کردیئے۔ 
عدالتی حکم پر قاتل نے اپیل دائر کی جو رد ہو گئی ۔ قصاص کے حتمی احکامات صادر ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے قاتل کا سرقلم کردیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: