ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے چوری کے الزام میں 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 2 سعودی جبکہ دو یمنی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے۔
مزید پڑھیں
-
3لاکھ ریال کا سامان چوری کرنیوالے گرفتارNode ID: 144536
-
ٹھیکیدار کے کیمپس سے الیکٹرانک کیبل چوریNode ID: 375711
-
لاکھوں ریال کے کیبل چوری، غیر ملکی گروہ گرفتارNode ID: 503211
ملزمان کی عمریں 30 برس کے قریب ہیں۔ میجر الکریدیس نے مزید بتایا کہ گروہ کے ارکان نے مختلف وارداتوں کے دوران 15 لاکھ ریال سے زائد مالیت کی چوریاں کی تھیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دکانوں ، کمپنیوں اور عمارتوں سے قیمتی اشیا اور الیکٹریکل کیبل چرانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد جرائم کے بارے میں معلوم ہوا جو انہوں نے کیے تھے۔
پولیس نے گروہ کو پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے سپرد کردیا جہاں ان سے مزید تفتیش کے بعد کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔