ٹھیکیدار کے کیمپس سے الیکٹرانک کیبل چوری
جدہ ۔۔۔ جنوبی جدہ کے ایک ٹھیکیدار کے کیمپس سے 50ہزار ریال مالیت کے الیکٹرانک کیبل چوری ہوگئے۔ واردات کرنے والوں نے کیمپس کے داخلی اور خارجی تالے توڑ دیئے تھے۔ گودام میں گھس کر الیکٹرانک کیبل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ جنوبی جدہ میں النزلتین پولیس اسٹیشن نے شکایت ملنے پر واردات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ۔