سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لاکھوں ریال مالیت کے کیبل چوری کرنے والے چار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
چوری اور ڈکیتی کی 26 وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
Node ID: 488891
ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزمان نے چوری کی 35 وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ چاروں کا تعلق یمن سے ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وارداتوں میں ملوث تین یمنی باشندے ایسے ہیں جو غیرقانونی طریقے سے سرحد پار کرکے سعودی عرب پہنچے تھے جبکہ تیسرا باقاعدہ طور پر مقیم ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ریاض شہر میں متعدد مقامات سے بجلی کمپنی کے سٹیشنوں سے چھ لاکھ 55 ہزار ریال کے کیبل چوری کیے۔
چاروں گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔