Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں کار پل سے نیچے جاگری

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ میں ایک گاڑی کنگ خالد پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے جاگری- حادثے  میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا- 

زخمی ڈرائیور کو ہسپتال پہنچا دیا گیا- (فوٹو سبق)

ویب نیوز سبق کے مطابق ایک شہری کی گاڑی مکہ مکرمہ  کے کنگ خالد پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے جاگری جس سے اسے شدید چوٹیں آئی- گاڑی کے نیچے گرنے کے دوران کسی دوسری گاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا- البتہ حادثے میں گرنے والی مکمل طور پر تباہ ہوگئی- 

جائے حادثہ پر لوگوں کا ہجوم لگ گیا (فوٹو سبق)

ٹریفک پولیس، شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں کے مطابق کنگ خالد پل پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے بعد ایک گاڑی (اونیٹ) پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے جاگری- حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا جسے پولیس کو منتشر کرنا پڑا- زخمی ڈرائیور کو کنگ فیصل ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: