حارثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا (فوٹو: سبق)
مکہ کے علاقے وادی جلیل میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دکان میں جا گھسی۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق حادثہ جمعرات 17 دسمبر کی شام مکہ کے علاقے وادی جلیل میں پیش آیا جب ایک تیز رفتار جیپ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرسائٹ میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
جیپ کی رفتار اتنی تیز تھی کہ وہ سائٹ میں کھڑی گاڑی کو ٹکرمارنے کے بعد سامنے دکان کے مرکزی دروازے سے جا ٹکرائی جس سے دکان کا شیشہ چکنا چور ہو گیا۔
دکان اونچی ہونے کے سبب گاڑی کی رفتار سیڑھیوں سے ٹکرانے کے بعد کافی کم ہو گئی تھی جس کے بعد گاڑی کا بونٹ دکان کے شیشے سے جا ٹکرایا۔
حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے وقت روڈ پر زیادہ گاڑیاں نہیں تھیں نہ ہی وہاں لوگوں کی زیادہ آمد ورفت تھی جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈرائیور کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ نوجوان تھا جو ڈرائیونگ کرنے کے شوق میں حادثہ کر بیٹھا۔
پولیس اطلاع ملتے ہی فوری طور پر حادثے کی پر پہنچ گئی۔