Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین روڈ پر گاڑی پل پر سے گر گئی

جدہ۔۔۔جدہ مکہ شاہراہ کی طرف جانے والے حرمین روڈ کے اختتام پر گاڑی پل کے اوپر سےنیچے گر گئی۔ پل کے نیچے سے گزرنے والے معجزاتی طور پر زندہ بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ کے النخلہ گیٹ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ گاڑی گرنے پر اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت پل کے نیچے نہ کوئی گاڑی تھی اور نہ راہگیر۔آس پاس موجود شہری اور مقیم غیر ملکی گاڑی کی سواریوں کو بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔ 2کو مختلف زخم آئے۔ ان میں سے ایک کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

شیئر: