حملے کی صورت میں حفتر و حامیوں کو بھاگنے نہیں دیں گے: ترک وزیر دفاع
اتوار 27 دسمبر 2020 15:54
ترکی لیبیا کی حکومت گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ (جی این اے) کا بیرونی ملک سے کلیدی پشت پناہ ہے۔۔ فوٹو سوشل میڈیا
ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آقار نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی لیبیا سے تعلق رکھنے والے خلیفہ حفتر اور ان کے حامیوں نے خطے میں ترک افواج پر حملے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ ایک ’قانونی ہدف‘ کا سلوک کیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق طرابلس میں موجود ترک افواج کے کیمپ کے دورے کے موقع پر آقار کا کہنا تھا کہ ترک فوج پر حملے کی صورت میں حفتر اور ان کے حامیوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔
وہ ہر جگہ انقرہ کا ہدف ہوں گے۔
ترکی لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ (جی این اے) کا کلیدی پشت پناہ ہے۔
طرابلس اس حکومت کا مرکز ہے جہاں ہفتر کی لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) سالوں تک برسرپیکار رہی ہے۔
اکتوبر میں جی این اے اور ایل این اے نے سیز فائر کا معاہدہ کیا جبکہ اقوام متحدہ سیاسی مکالمے اور اگلے سال ہونے الیکشن کو سیاسی حل کے طور دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔