Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کیریئر کے آغاز میں ہی میرے لہجے کا مذاق اڑایا گیا‘

دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کریئر کے آغاز میں ان پر تنقید کی گئی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے فلم اوم شانتی اوم میں ان کے لہجے کو تضحیک کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کو بہت تکلیف ہوئی تھی۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ ’جب آپ 21 سال کے ہوں تو اس قسم کے طنزیہ ریمارکس آپ کو متاثر کرتے ہیں۔‘
دیپکا پاڈوکون جن کو کچھ لوگوں نے فلم اوم شانتی اوم میں لہجے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا، نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں اور ان کے ہنر کے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا اور یہ بہت ہی تکلیف دہ تھا۔
اپنے تجربات اور بدلتے ہوئے لمحوں کے بارے میں دیپکا پاڈوکون نے انڈیا ٹوڈے کے لیے مضمون لکھا۔ اس مضمون میں انہوں نے راہ میں آنے والی تنقید کے بارے میں بتایا کہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا تھا کہ یہ تو ماڈل ہیں اداکاری کیسے کریں گی۔
اس فلم میں اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کیا تھا جس کی ہدایت کاری فرح خان نے کی اور یہ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔
دیپکا نے کہا کہ 19 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا بہت مشکل کام ہے۔

دیپکا نے اوم شانتی اوم سے اداکاری کا آغاز کیا (فوٹو: اے ایف پی)

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے بارے میں ان کو معلومات نہیں تھیں تاہم شاہ رخ خان اور فرح خان نے ان کو گائیڈ کیا۔
دیپکا کا کہنا ہے کہ تنقید کی وجہ سے انہوں نے اور زیادہ محنت کی اور اپنے کام کو مزید بہتر کیا۔
دیپکا کو آخری دفعہ میگھنا گلزار کی چھپاک میں دیکھا گیا جس میں انہوں نے تیزاب سے متاثرہ ایک لڑکی کا کردار ادا کیا۔

دیپکا پاڈوکون کا شمار فلم انڈسٹری کے نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اس فلم میں اپنے کردار کو انہوں نے مشکل ترین قرار دیا۔
دیپکا پاڈوکون نے کئی مشہور فلموں میں نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

شیئر: