بالی وڈ اداکار دیپکا پاڈوکون نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے منشیات کیس کے حوالے سے تفتیش کے دوران تین مرتبہ رو پڑیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق گذشہ روز این سی بی نے دیپکا پاڈوکون سے پانچ گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔
اخبار کے مطابق تفتیش کے دوران دیپکا تین مرتبہ روئیں۔
مزید پڑھیں
-
'سشانت کی موت پر خاموش تھے، ذاتی مفاد پر بول اٹھے'Node ID: 505421
-
منشیات کیس: دیپکا، سارہ علی خان اور شردھا کپور طلبNode ID: 506811
-
اداکارہ دیپکا سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی پوچھ گچھNode ID: 507421
رپورٹ کے مطابق دیپکا نے مبینہ طور پر منیجر کرشمہ پراکاش سے ’منشیات‘ کے حوالے سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا بھی اعتراف کیا لیکن انہوں نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ دیپکا اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017 کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر دیپکاپڈوکون ان سے منشیات منگوا رہی ہیں۔
اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دیپکا پاڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔
خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں منشیات کے معاملے پر اب تک سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد بالی وڈ میں بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/September/36511/2020/_114618944_9b81c4b4-e7f6-4a2d-a761-7680bb617ec0.jpg)