متحدہ عرب امارات میں پیر 28 دسمبر کو کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 1027 رہی- اس موذی مرض سے صحت پانے والے لوگوں کی تعداد 1253 رہی جبکہ تین افراد کی کووڈ 19 سے موت واقع ہوئی-
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق پیر کو کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ 2 ہزار 863 رہی جبکہ شفا یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 925 تک پہنچ گئی-
مزید پڑھیں
-
امارات میں کورونا سے مزید چھ مریض ہلاکNode ID: 527431
-
امارات میں کورونا کے مریضوں میں کمیNode ID: 527866
کووڈ 19 سے تین افراد کی پیر کو ہلاکت کے بعد اموات کی کل تعداد 660 ہوگئی ہے-
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 946 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جائے اور ضرورت کے تحت ہی باہر نکلا جائے-