متحدہ عرب امارات میں جمعہ 25 دسمبر 2020 کو کورونا کے 1230 نئے مریض سامنے آئے ہیں- کووڈ 19 سے صحت پانے والوں کی تعداد 1386 رہی جبکہ 6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے-
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق جمعہ کو نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 665 ہوگئی ہے-
کووڈ 19 سے شفا پانے والوں کی تعداد 1386 سامنے آنے کے بعد اب کل صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 865 ہے-
"الصحة" تجري 143,901 فحص ضمن خططها لتوسيع نطاق الفحوصات وتكشف عن 1,230 إصابة جديدة بفيروس #كورونا المستجد 1,386 حالة شفاء و6 حالات وفاة خلال الساعات الـ 24 الماضية #وام pic.twitter.com/qTwG7MH8Cp
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) December 25, 2020
کورونا سے جمعہ کو 6 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اب وفات پانے والوں کی کل تعداد 653 تک جا پہنچی ہے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ 19 کے کل ایک لاکھ 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ امارات میں رہنے والے تمام افراد کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کریں-