متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امارات میں کورونا کے944 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے-
کووڈ 19 سے صحت پانے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن کی تعداد 1265 رہی- جبکہ دو افراد کی کورونا سے ہلاک ہوئے-
اماراتی خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق اب تک کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 836 ہوگئی جبکہ کووڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 672 ہے- اب تک کورونا سے657 افراد ہلاک ہوچکے ہیں-

اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 52 ہزار 146 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
وزارت صحت نے مزید کہا کہ ’ کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھے جائیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے تاکہ جلد سے جلد اس مرض چھٹکارا حاصل کیا جاسکے‘-