مکہ میں بادل، مدینہ میں آج بھی مطلع گرد آلود
’ مکہ مکرمہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں بادل چھائے رہیں گے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
مدینہ منورہ آج بھی مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ العلا اور خیبر میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سعود پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر سمیت الحناکیہ اور المہد میں آج صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک مطلع گرد آلود ہوگا‘۔
’العلا اور خیبر میں درمیانے درجے کی ہوا چلے گی جبکہ مطلع ابر آلود ہونے کے باعث صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں بادل چھائے رہیں گے‘۔
’مطلع ابر آلود ہونے کے باعث درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
’بحیرہ احمر میں جنوب مشرقی ہوا چلے گی جس کی رفتار 18 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ خلیج عربی میں ہوا 14 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوگی‘۔
ادھر ریاض، مدینہ منورہ اور شمالی حدود ریجن میں آج بدھ کو فجر کے وقت دھند چھائی رہی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں سمیت طریف اور شمالی علاقوں میں صبح 8 بجے تک دھند رہی‘۔
’اسی طرح کی کیفیت الخرج، الدرعیہ، الدوادمی اور قرب و جوار کے تمام علاقوں میں رہی، خاص طور کھلے مقامات میں دھند زیادہ شدید تھی‘۔