پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلٰی سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ جنوری میں پاکستان آئیں گے۔
غالب امکان ہے 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی وہ پہلی غیر ملکی شخصیت ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
’سعودی عرب سے اچھے تعلقات رہیں گے‘Node ID: 500151
-
اعلیٰ سعودی شخصیت اگلے دو ماہ میں پاکستان آئے گی: سعودی سفیرNode ID: 523756
-
سعودی سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا اعادہNode ID: 526421
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں اپوزیشن کی جانب سے خارجہ پالیسی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’خارجہ پالیسی کے حوالے سے وزیراعظم، وزیر خارجہ یعنی میرے اور دفتر خارجہ کے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اسی خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ سعودی عرب کا ایک بہت بڑا وفد جلد پاکستان آرہا ہے جس میں ان کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی۔ یہ سب اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں۔ پاکستان کا موقف واضح ہے اور ساری دنیا کے سامنے ہے۔‘