Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز کا اعلان

سی اے اے کے مطابق نئے ایس او پیز 31 مارچ 2021ء تک نافذ العمل رہیں گے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروزوں سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔
سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کو سفر سے زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے قبل کرایا گیا کورونا کا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل 24 ممالک کے مسافر کورونا ٹیسٹ رپورٹ سے مستشنیٰ ہوں گے۔ کیٹیگری بی اور سی کے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
 
سی اے اے کے مطابق نئے ایس او پیز 31 مارچ 2021ء تک نافذ العمل رہیں گے۔
سی اے اے نے ایئرلائنز کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ مسافروں کے نیگیٹیو کوڈ ٹیسٹ رپورٹ دیکھے بغیر ٹکٹ جاری نہ کریں۔
دوسری جانب مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی تفصیل ’پاس ٹریک ایپلی کیشن‘ پر اپڈیت کریں۔
تاہم وہ مسافر جو 12 گھنٹے یا اس سے کم دورانیے کے لیے پاکستان میں قیام کریں گے وہ اس شرط اور کوڈ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔  معذور اور سفارتکاروں پر بھی یہ شرائط لاگو نہیں ہوں گے۔

شیئر: