Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کورونا ایس او پیز، عمل نہ کرنے پر چالان

ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
 ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں کورونا ضوابط کے حوالے سے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
 سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق میجر الکریدیس نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو کے ذریعے تجارتی مرکز میں حد سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کے حوالے سے اطلاع ملی تھی جہاں سماجی فاصلے کے اصول کو نظرانداز کیا جا رہا تھا-
 پولیس ویڈیو کلپ کی مدد سے تجارتی مرکز تک پہنچ گئی جہاں سماجی فاصلے کے اصول پر قطعی طور پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

مارکیٹس میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا لازمی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

میجر الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مقررکردہ ضوابط پرعمل کرانے کے لیے تمام سرکاری اداروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یاد رہے وزارت داخلہ کورونا وائرس  کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام تجارتی مراکز پر پابندی عائد کی ہے کہ  وہ مرکز کے اندر یا باہر مقررہ تعداد سے زیادہ صارفین اور کارکنان کو کسی ایک جگہ جمع ہونے سے روکیں۔
خلاف ورزی پر تجارتی مرکز کے مالک اور منتظم کے خلاف جرمانے سمیت متعدد اقدامات کیے جاتے ہیں۔

شیئر: