Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس اوپیز: عمل نہ کرنے پر 16 ہزار سے زائد چالان

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ مکرمہ ریجن میں ریکارڈ کی گئیں- (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ مکرمہ ریجن میں ریکارڈ کی گئی جن کی تعداد 2 ہزار 876 رہی- دوسرے نمبرپر قصیم ریجن رہا جہاں 2 ہزار 61 افراد کا چالان کیا گیا۔ 
مدینہ منورہ میں خلاف ورزیوں کی تعداد ایک ہزار 744 رہی جبکہ مشرقی ریجن میں ایک ہزار 3 سو96 افراد کے چالان کیے گئے۔ 
تبوک ریجن میں 637 ، حائل میں 435 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ شمالی حدود میں 434 ، عسیر ریجن میں 351 ، نجران میں 211 ، جازان 133 اور الباحہ ریجن میں خلاف ورزیوں کی تعداد 100 رہی۔ 
وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا تھاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت نے ضوابط مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ 
ضوابط کے مطابق گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضروری ہے ایسا نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہ کرنا سنگین خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: