Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر متعدد خلاف ورزیاں درج

سنیپ چیکنگ میں ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر جرمانے ہوئے (فوٹو ایس پی اے)
مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس نے گزشتہ ہفتے کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ درج کی جانے والی خلاف ورزیوں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل نہ کرنے کے علاوہ ماسک کا استعمال نہ کرنا بھی شامل تھا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر مقرر کرتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔ 

ماسک استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے- (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا اشد ضروری ہے۔ 
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے شہریوں اور غیر ملکیوں کو بھی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک استعمال نہ کرنے پر ایک ہزارریال جرمانہ ہو گا جبکہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی اور 50 سے زیادہ افراد کا ایک جگہ جمع ہونا بھی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔ 
جدہ میں پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کی تاکہ ایس اوپیز پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف چالان درج کیا جاسکے۔ 
ساحل کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں گشت کرتی رہیں۔  
واضح رہے کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل کے بعد سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی تھی جس کا مقصد لوگوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: