کیا ’انسٹاگرام‘ صارفین کی جاسوسی کرتا ہے؟ صارف کے بیڈ روم کی تصویر نے شبہات کو جنم دے دیا ہے۔
انسٹاگرام کا ایک صارف اس وقت حیران رہ گیا جب اس نے انسٹاگرام کے ایک اشتہار میں ایک بیڈ روم کی تصویر دیکھی جو اس کے بیڈروم سے ملتی جلتی تھی۔ تصویر دیکھنے کے بعد صارف یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ کیا انسٹاگرام اپنے صارفین کی جاسوسی کر رہا ہے۔
برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برسلز میں مقیم یونیورسٹی کے پروفیسر ونسنزو ٹیانی نے بتایا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اس وقت ششدر رہ گئے جب انہوں نے یہ اشتہار دیکھا۔
مزید پڑھیں
-
انسٹا گرام پول: ’لوگوں نے کہا مر جاؤ، وہ مر گئی‘Node ID: 420221
-
فیس بک پر 60 لاکھ ڈالر کا جرمانہNode ID: 520506
انسٹاگرام پر اس اشتہار میں ایک الماری دکھائی گئی تھی جس کے اوپر پیلے کا رنگ کا گلدان رکھا ہوا تھا جبکہ بیڈ پر سفید اور پیلے رنگ کی چادریں تھیں اور بھورے کا رنگ کا قالین تھا۔ ان کے مطابق یہی کچھ ان کے بیڈروم میں تھا۔
بیلجیئم کے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کبھی اس قدر ملتا جلتا اشتہار نہیں دیکھا۔ کیا انسٹاگرام اپنے صارفین اور ان کے گھروں کی جاسوسی کر رہا ہے؟‘
ونسنزو نے بتایا ہے کہ اس اشتہار سے ایک ہفتہ قبل انہوں نے اپنی اہلیہ سے اس الماری کی خریدنے کی بات کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فیس بک کے ایک ترجمان نے اسے دو تصویروں میں عجیب وغریب مماثلت قرار دیا ہے۔
ونسنزو کہتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد وہ یہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ وہ اپنا موبائل فون بیڈ روم میں نہ لے جائیں۔
![](/sites/default/files/pictures/January/36496/2021/gettyimages-936083094.jpg)