فلائی دبئی کی پروازیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔ ( فوٹو سبق)
ایمریٹس ایئرلائن کی سعودی عرب کے لیے پروازیں پیر چار جنوری سے بحال ہوں گی۔ سعودی عرب کی طرف سے اتوار کو بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایمریٹس کی پہلی پرواز پیرکو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے جدہ کے لیے روانہ ہوگی‘۔
فلائی دبئی کے ترجمان نے بتایا کہ ’دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں بحال کردی گئی ہیں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جدہ کے لیے پروازیں فروری سے بحال ہوں گی۔ ریزرویشن شروع کردی گئی ہے۔ مسافر ایاٹا ٹریول سینٹر ویب یا فلائی دبئی ڈاٹ کام وزٹ کرکے تازہ صورتحال دریافت کر سکتے ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق امارات کی تمام فضائی کمپنیوں نے بین الاقوامی پروازوں پرعائد پابندی ختم ہونے کے بعد مملکت کے لیے پروازیں بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ الاتحاد اور العربیہ ایئرلائنز سعودی عرب کے لیے 184 پروازیں چلاتی ہیں۔