وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال کسی کو بھی امتخان کے بغیر اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
شفقت محمود نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ بورڈ کے تمام امتحانات مئی اور جون تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ مجھے واضح کرنے دیں رواں سال کسی کو بھی امتحان کے بغیر اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔‘
قبل ازیں اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا تھا کہ 18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
’حکومت کی ترجیح شادی اور سینما ہال ہیں‘Node ID: 496781
-
’سکولوں میں کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا‘Node ID: 506591
-
حکومتی احکامات کے باوجود نجی تعلیمی اداروں میں خفیہ کلاسزNode ID: 522356
ان کا کہنا تھا کہ 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں جماعت کے بچے بھی سکول آنا شروع کر دیں گے جبکہ یکم فروری سے ہائر ایجوکیشن کے تمام ادارے کھل جائیں گے۔
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوا۔
وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق مارچ میں ہونے والے بورڈ امتحانات اب مئی اور جون میں منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الصوبائی وزارت تعلیم کا اجلاس 14 یا 15 جنوری کو دوبارہ طلب کیا جائے گا جس میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی توثیق کی جائے گی۔
All Board exams have been postponed to May June. Let me emphasise that this year nobody will be promoted without exams
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 4, 2021
دوسری جانب صوبہ پنجاب نے نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 20 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں یکم فروری سے یونیورسٹیز کھولی جائیں گی۔
صوبہ خیبر پختونخوا نے بھی تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے امتحانات کے حوالے سے منگل کو ایک اہم اجلاس ہوگا۔
پاکستان میڈیکل کالجز کے امتحانات کے حوالے سے کل ایک اہم اجلاس بلایا ھے جس میں صورتحال کا تمام پہلوؤں تفصیلی جائزہ لیا جائے گا
— Faisal Sultan (@fslsltn) January 4, 2021