Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں موجود انگلش کرکٹر معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کا منگل کے روز دوسری بار ٹیسٹ کیا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دس روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے ’معین علی اب سری لنکن حکومت کے پروٹوکول کے مطابق دس روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔‘
خیال رہے انگلینڈ کی ٹیم جو روٹ کی سربراہی میں اتوار کے روز سری لنکا پہنچی تھی اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ سے قبل تمام کھلاڑیوں کو سپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ بھی کیا گیا تھا۔
بورڈ کے مطابق کریس ووکس ان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے تھے اس لیے انہیں بھی آئسولیشن کے علاوہ مزید ٹیسٹوں سے گزرنا پڑے گا۔
معین انگلینڈ کے 18 رکن سکواڈ کا حصہ ہیں جو سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا پہنچا ہے۔ گال میں ہونے والی یہ سیریز 14 جنوری سے شروع ہو رہی ہے۔
ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کا منگل کے روز دوسری بار ٹیسٹ کیا جائے گا جب کہ ٹیم پہلے تربیتی سیشن میں بدھ کو حصہ لے گی۔
کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کا دورہ بھی مختصر کرنا پڑا تھا، اس کے بعد سری لنکا میں مارچ میں ہونے والی سیریز کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
انگلینڈ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سری لنکا میں انگلینڈ سے آنے والی پروازوں پر پابندی کے باوجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے چارٹرڈ طیارے کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

شیئر: