سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خلیجی سربراہ اجلاس اتحاد و اتفاق اور خوشحالی لائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے منگل 5 جنوری کو منعقد ہونے والے 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب کی پالیسی خلیجی تعاون کونسل اورعرب ممالک کے اعلی مفادات کے حصول پر قائم ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب خلیجی اور عرب عوام کی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کے لیے اپنی جملہ توانائیاں وقف کیے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
-
جی سی سی اجلاس، شاہ سلمان کی جانب سے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسالNode ID: 527616
-
جی سی سی قائدین کے خیر مقدم کی تیاریاں مکملNode ID: 529756