مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مچھ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہزاری برادری سے میتیں دفنانے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ہزارہ کون ہیں اور یہ پاکستان میں کہاں سے آئے؟Node ID: 415941
-
’ہم گذشتہ پندرہ برس سے مستقل محاصرے میں ہیں‘Node ID: 424811
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد محمد نواز شریف کی ہدایت پر جمعرات کو یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔
بدھ کے روز اپنی ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے۔'
'یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔'
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 'میری دُکھی ماؤ، بہنو! اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں۔ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، وہ آپ کو یا عوام کو جواب دہ نہیں۔'
'میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں ﷲ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور آپ کو صبر دے۔'
'اپنے پیاروں کی میتوں کو دفنا دیں، بہت جلد تعزیت کے لیے حاضر ہوں گا:' عمران خان
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’انہیں مچھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزارہ برادری کے افراد کے لواحقین کی تکالیف اور مطالبات کا احساس ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں پہلے بھی آپ کے غم بانٹنے کے لیے آچکا ہوں اور بہت جلد اہل خانہ کے پاس ذاتی طور پر دعا اور تعزیت کے لیے حاضر ہوں گا۔‘
بدھ کے روز ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں کبھی بھی اپنے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔‘
انہوں نے مچھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اپیل کی کہ وہ ’اپنے پیاروں کی میتوں کو جلد دفنا دیں تاکہ ان کی رُوحیں آسودگی پاسکیں۔‘
مچھ کےسفاکانہ دہشت گردحملےمیں اپنے پیاروں کو کھونےوالےہزارہ خاندانوں کو میں دوبارہ یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ میں انکی تکالیف اورمطالبوں سےآگاہ ہوں۔ مستقبل میں ایسےحملوں کےتدارک کیلئےہم اقدامات اٹھارہےہیں اور جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 6, 2021