Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈرین سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور فرانس کے دوستانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازیں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ اور ان فریقین کا نقطہ نظر بھی زیر بحث آیا۔ 
یاد رہے کہ یہ رابطہ سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس کے انعقاد کے بعد کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ سربراہ اجلاس کے فیصلوں کی بابت دوست ملکوں کو بریفنگ دے رہے ہیں- 

شیئر: