Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے یورپی یونین کے نمائندے کا رابطہ

خطے کے حالات حا ضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو یورپی یونین مییں سیکورٹی پالیسی اور امور خارجہ کے نمائندے اور یورپی کمشنری کے ڈپٹی چیئرمین نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
 باہمی دلچسپی کے مسائل اور خطے  کے حالات حا ضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عادل الجبیر سے مملکت میں امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے۔(فوٹو سبق)

عاجل ویب کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے مملکت میں امریکی سفیر جان ابی زید نے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ اور وزیر مملکت امور خارجہ دوست اور برادر ملکوں کے سفرا سے روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی فونک رابطے کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

شیئر: