سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے انکے دفتر میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدربن حمدبن حمود البوسعیدی نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
سعودی وزیر خارجہ نے عمانی وزیر خارجہ البوسعیدی اور ان کے ہمراہ آنے والوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔
واضح رہے عمانی وزیر خارجہ پیر کی سہ پہر کو اپنے وفد کے ہمراہ مملکت کے مختصر دورے پر ریاض پہنچے جہاں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انکا استقبال وزیر خارجہ اور وزارت کے اعلی عہدیداروں نے کیا-