Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: اے ٹی ایمز توڑنے کی کوشش، سعودی گرفتار

اے ٹی ایم خراب ہونے پر سی سی کیمروں کی مدد سے ملزم کو پکڑا گیا- (فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں دو اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے والا سعودی شہری گرفتار کیا گیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  ترجمان نے بتایا کہ اے ٹی ایم خراب ہونے پر سی سی کیمروں کی مدد سے واردات کرنے والے کی شناخت کی گئی۔ سعودی شہری اے ٹی ایم سے رقم چرانا چاہتا تھا- اس مقصد کے لیے آتش پذیر کیمیکل اے ٹی ایم پر چھڑک دیا تھا۔ یہ واردات دو مقامات پر کی گئی تھی۔ 
الکریدیس نے بتایا کہ  مقامی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرلی گئی۔ کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: