Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو اے ٹی ایم توڑنے والا سعودی گرفتار

شہری نے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے ہیں- فوٹو اخبار 24
ریاض پولیس نے دو اے ٹی ایم توڑنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا- اس نے دارالحکومت ریاض کے التلال محلے  میں کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے تھے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے سرکاری سنیپ اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا کہ اے ٹی ایم اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والا سعودی عمر کے چوتھے عشرے میں ہے-
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ معائنے سے پتہ چلا کہ واردات کے وقت وہ ہوش میں نہیں تھا- اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالےکردیا گیا-
وزارت داخلہ نے  یہ نہیں بتایا کہ دو اے ٹی ایم میں توڑ پھوڑ مچانے اورکئی گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے شہری کا واردات کے وقت ہوش میں نہ ہونے کا باعث کیا تھا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: