نابیناؤں کے لیے ’ای القرآن ریڈر‘ تیار، مفتی اعلی کا اظہار پسندیدگی
نابیناؤں کے لیے ’ای القرآن ریڈر‘ تیار، مفتی اعلی کا اظہار پسندیدگی
جمعرات 7 جنوری 2021 18:30
اس کی بدولت قرآن پاک کی صورتوں تک رسائی لمحوں میں ہوگی- (فوٹو سبق)
سعودی شہری ڈاکٹر مشعل بن ھشام الھرسانی نے نابیناؤں کے لیے ’القرآن ریڈر‘ ایجاد کرلیا- یہ ای ریڈر ہے- یہ قرآن کریم کے حروف کو خودکار سسٹم کے تحت بریل رسم الخط میں تبدیل کردیتا ہے- اسکی بدولت قرآن پاک کی صورتوں اور صفحات اور سورتوں تک رسائی لمحوں میں ہوجاتی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعلی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے نابیناؤں کے لیے القرآن کریم ریڈر کی ایجاد پر دلی مسرت اور پسندیدگی کا اظہار کیا-
مفتی اعلی سے ای ریڈر کے موجد ڈاکٹر الھرسانی اور وادی مکہ پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل علاف نے ملاقات کرکے نئی ایجاد کے بارے میں تعارف دیا تھا-
آل الشیخ نے جو خود بھی بینائی کی نعمت سے محروم ہیں القرآن ریڈر کا تجربہ کیا- انہوں نے کہا کہ اس کی بدولت نابیناؤں کو قرآن پاک کی تلاوت اور حفظ میں بڑی سہولت ہوگی-
نابینا حضرات بھاری جلدوں میں بریل سسسٹم پر مطبوعہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے وقت دشواری محسوس کرتے تھے- اب وہ اس زخمت سے آزاد ہوجائیں گے- آل الشیخ نے الحرسانی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں بھی دیں-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں ڈیڑھ لاکھ نابینا ہیں جبکہ دنیا بھر میں مسلم نابیناؤں کی تعداد 80 لاکھ کے لگ بھگ ہے- یہ سب آسانی سے قرآن کریم کی تلاوت بھی کرسکیں گے اور حفظ کا خواب بھی پورا کرسکیں گے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں