Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایلون مسک نے ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو پیھجے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزار اپنے نام کر لیا۔ (فوٹو: روئٹرز)
برقی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مسک نے ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو پیھجے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزار اپنے نام کر لیا۔
مسک الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے اکثریتی شیئرز کے مالک ہیں اور گزشہ سال ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضانے کا انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا۔
امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کے مطابق مسک کی دولت کی مالیت 185 بلین ڈالرز ہے۔
ٹیسلا کے لیے سال 2020 بہت اہم تھا جب اس نے پیداوار کو بڑھایا ، نئی فیکٹریاں لگائیں اور منافع کمایا اور اسے معتبر ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں شامل کیا گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں سویرے ہونے والی ٹریڈنگ میں ٹیسلا کے حصص 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 803.78 ڈالر پر پہنچ گئے، جس سے سٹاک مارکیٹ میں کمپنی کی کیپٹلائزیشن 750 ارب ڈالر سے اوپر چلی گئی۔
ماہرین یہ نہیں سمجھتے کہ مسک 2021 میں اس اضافے کو برقرار رکھنے کے قابل ہو جائیں گے، لیکن وہ مسلسل پیش رفت کی توقع کرتے ہیں کیوں کہ ان کی کار ساز کمپنی پیداوار میں اضافے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں ہونے والی ٹریڈنگ میں ٹیسلا کے حصص 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 803.78 ڈالر پر پہنچ گئے (فوٹو: اے ایف پی)

اگرچہ متعدد تجزیہ کار کمپنی کی تعریف کرتے ہیں لیکن ان کے خیال میں اس کے حصص کی قیمتیں اصل سے زیادہ ہیں۔
جے پی مورگن چیز کے مطابق 'سنہ 2020 میں ٹیسلا کی کارکردگی متاثر کن تھی، لیکن اتنی متاثرکن نہیں تھی جتنا اس کے حصص میں اضافہ ہوا، جس پر ہمارا یقین ہے کہ وہ زیادہ بیان کیے گئے ہیں۔'

شیئر: